خلیج بنگال میں ایک ڈسٹربینس موجود ہے جو اگلے 72/96 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرے گا، سازگار حالات میں کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا جبکہ ایک طاقتور نظام جنوبی چین کے سمندروں میں میں موجود ہے، آنے والے دنوں میں یہ مغرب کی طرف بڑھے گا۔ 20 اور 21 جولائی کے درمیان خلیج بنگال میں ایک مضبوط گردش اور پھر ہوا کے کم دباؤ کے طور پر داخل ہوگا
جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے، ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر کے ڈپریشن یا ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے جو بعد میں مغرب کی طرف بڑھے گا۔ یہ ڈپریشن/گہرا ڈپریشن مغرب کی طرف کس حد تک سفر کر سکتا ہے اس کا تعین بعد میں صورت حال پر منحصر ہوگا۔
سازگار حالات میں، 20 سے 21 جولائی کے درمیان گجرات میں ایک سائیکلونک سرکولیشن بن سکتی ہے، جن کے تحت کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کے امکانات روشن ہیں، جب کہ 16 سے 18 جولائی کے درمیان تھرپارکر، زیریں اور مغربی سندھ میں چند مقامات پر بارشیں ہوں گی۔ مون سون ہواؤں کے زیر اثر مختلف مقامات پر گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔
اویس حیدر
موسمی تجزیہ کار