سندھ کے مشرقی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہونا شروع! جیسا کہ ہم نے کہا تھا کہ 28 جون سے سندھ کے مشرقی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہونا شروع ہوجائیں گی اور اس وقت گرج چمک کے بادل بھارت سے مشرقی پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں، آئندہ آنے والے 24/48 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، بدین، مٹھی، اسلام کوٹ، چھاچرو اور گردونواح میں کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش ہونے کے امکانات موجود ہیں۔
شہر قائد میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں کا پہلا سسٹم 1/2جولائی کے دوران سندھ میں اور 2/3 جولائی سے کراچی میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں شدید بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔ کراچی میں حالات پیشگوئی کے عین مطابق رہے تو کہیں کہیں 100 ملی میٹر سے زائد بارش بھی ہوسکتی ہے۔
سندھ کے کچھ علاقے جن میں وسطی سندھ اور جنوبی سندھ شامل ہے وہاں کچھ مقامات پر شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیش آسکتی ہے۔ کراچی شہر کی انتظامیہ کو ہم مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ کراچی شہر میں موسلا دھار بارشوں اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔
اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار پاک ویدر