Type Here to Get Search Results !

پاکستان میں پری مون سون/مون سون بارشوں کا امکان۔۔ گرمی اپنا اثر دکھاتی رہے گی


 پاکستان میں پری مون سون داخل ہونے جا رہا ہے- پہلا پری مونسون کا سپیل 22 مئ کی شام رات سے پاکستان میں داخل ہو جاے گا - سپیل کا فوکس شمالی پنجاب خیبر پختون خواہ کشمیر گلگت اور کچھ مشرقی پنجاب کے علاقہ جات ہوں گے-

اسپیل میں مشرق سے آنے والی بحرہ بنگال کی نم ہواوں ہواؤں بحرہ عرب سے نمی کی سپورٹ اور مغربی سلسلہ سے اشتراک سے اچھی خاصی بارش اور زبردست گرج چمک طوفان بننے کی امید ہے

بارش 22 مئی کی شام سے شروع ہو کر 25 مئی تک جاری رہے گی- اس دوران خیبر پختون خواہ کے تمام علاقہ جات  خطہ پوٹھوہار شمالی مشرقی پنجاب مشرقی پنجاب کشمیر گلگت اسلام  اباد شمال مشرقی بلوچستان اور چولستان میں بارش متوقع ہے- 

بارش کی مقدار کی بات کی جاے تو شمالی پنجاب 100 ملی میٹر تک بھی بارش ممکن ہے- خیبر پختون خواہ کے جنوبی علاقہ جات میں 10-25 ملی میٹر تک جبکہ شمالی کے پی کے 50+ بارش متوقع ہے- اسلام آباد 30-70 ملی میٹر بارش کی توقع ہے

وسطی پنجاب میں بھی معتدل بارش کا امکان ہے- شمال مشرقی بلوچستان بھی بارش متوقع ہے- ڈیرہ غازی خان اور چولستان میں لوکل ڈیولپمنٹ سے بارش ہو گی

سندھ اور جنوبی پنجاب میں پری مون سون بارشوں کا آغاز جون کے پہلے یا دوسرے ہفتہ سے ہو گا- اس بار جون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ تیز بارشیں پانی کی کمی کے مسائل کو کچھ حد تک کم کردیں گی

اس بار ہوا کا کم دباو پری موسون کے پہلے سپیل کے طور پر وسط جون کے بعد آنے کی امید ہے- اسپیل کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے
کراچی میں سمندری بادلوں کا راج بڑھے گا اور صبح/رات گئے بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی آپکو آنے والے دنوں میں ملے گی۔ جبکہ شہر میں پہلی پری مون سون کی بارش جون کے وسط میں ہونے کے کا امکان  نظر آرہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.