Type Here to Get Search Results !

بارش، برف باری اور سردی کی لہر، ملک بھر کے موسم کی ہفتہ وار پیشن گوئی


ملک بھر کے موسم کی مجموعی صورت حال
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب آئندہ آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے شمالی حصوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں بارش کے امکانات ہیں، مری اور نتھیا گلی میں برف باری کے امکانات ہیں۔ 

آئندہ 4-5 روز کے دوران لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گردو نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے وقت  دھند پڑنے کا بھی امکان ہے، دھند پڑنے کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوجائیگی۔۔ 

کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کا موسم کیسا رہیگا؟
آیندہ دو روز کے دوران سندھ کے وسطی حصوں میں درجہ حرارت 30-34  ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ کراچی میں منگل اور بدھ کو درجہ حرارت 30-31 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔ بدھ سے کم شدت کی سردی کی لہر کی وجہ سے رات کے درجہ حرارت میں کچھ کمی واقع ہوگی۔ شہر کا درجہ حرارت ایک بار پھر کم ہو کر 10-12 ڈگری سینٹی گریڈ تک آجائیگا، تاہم اس لہر کا دورانیہ صرف 2-3 دن تک ہی ہوگا۔ سندھ بشمول کراچی شہر میں سردیاں اب اختتام کی جانب بڑھ رہی ہیں اور عنقریب 10-15 دن تک بارش کا بھی کوئی خاص امکان نہیں۔

بدھ / جمعرات سے بلوچستان میں شمال اور شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں میں تیزی آئے گی اور کراچی شہر میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر کے درمیان رہ سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.