پنجاب اور سندھ کے شمالی علاقے ان دنوں دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ نئے مغربی سسٹم کے باعث بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث صورت حال میں بہتری کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں 70-50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
نیا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں 21/22 جنوری سے داخل ہوگا جو مزید پھیلتا ہوا پنجاب کی شمالی حصوں، خيبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بنےگا۔ یہ سسٹم 25 اور 26 جنوری تک جاری رہیگا۔
بلوچستان کی صورت حال
مغربی سسٹم کے سبب بلوجستان میں پشین، لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اوربارکھان، کو ہلو، نوکنڈی، دالبندین، سبی میں بارش جبکہ قلات، کوئٹہ اور زیارت میں اچھی برف باری کا برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے موسم کی صورت حال
پنجاب کے شمالی اور کچھ وسطی حصوں میں بھی یہ سسٹم بارشوں کا باعث بنے گا اور اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، مری میں برف باری، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور سرگودھا میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ مری ، گلیات اور گردونواح میں بھاری برفباری کا امکان بھی موجود ہے۔
گلگت بلتستان / خیبر پختون خواہ کی صورت حال
مغربی سسٹم کے باعث گلگت، چترال، دیر،کالام، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات، مالم جبہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔
سندھ کی صورت حال
سندھ کے مختلف علاقوں میں 22 تاریخ سے موسم سرد رہیگا فلہال بارش کا امکان نہیں البتہ سندھ کے شمالی اور وسطی حصے دھند کی لپیٹ میں رہینگے۔
شہر قائد کراچی میں فلہال بارش کا امکان نہیں البتہ جمعہ اور ہفتے کے روز 40-50 اور کہیں کہیں 60-70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، اس دوران سمندر کی لہریں تیز ہوسکتی ہیں لہٰذا احتیاطی تدابیر اپنائیں ہفتے سے شہر قائد کا درجہ حرارت ایک بار پھر کم ہو کر 7-8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔جبکہ کھلے علاقوں میں درجہ حرارت 5-6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔۔
اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار
پاک ویدر