سال 2021 کا آخری سورج گرہن 4 دسمبر بروز ہفتے ۔کو لگے گا، یہ ایک مکمل سورج گرہن ہوگا ،4 گھنٹے کے لیئے لگنے والے اس سورج گرہن سے دن کے وقت کچھ دیر کے لیئے اندھیرا چھا جائے گا،
یہ سورج گرہن صبح 10:29 منٹ اور 16 سیکنڈ پر شروع ہوگا، دوپہر 12:33 منٹ اور 26 سیکنڈ پر یہ سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا ، اس سورج گرہن کا اختتام دوپہر 02:37 منٹ اور 26 سیکنڈ پر ہوگا، اس سورج گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور 8 منٹ ہوگا
اس سورج گرہن کے سب سے زیادہ اثرات Antarctica, south Africa, Newzealand, , Chile, Island, Australia میں پائے جائیں گے
گرہن کے وقت سورج سے مختلف طرح کی خطرناک شعاعیں نکلتی ہیں، اسی لیئے ہمیں چاہیئے کہ سورج گرہن کے وقت سورج کی طرف دیکھنے سے گریز کریں ، اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر بھی نہ نکلیں
چاند اپنی گردش کے وقت زمین اور سورج کے درمیان میں آجاتا ہے تو سورج کی روشنی زمین کے کچھ حصوں پر نہیں پڑتی، تب سورج کو گرہن لگتا ہے۔