گلاب سے شاہین کا سفر اب بھی جاری ہے
سمندری طوفان شاہین کراچی سے 384 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں دور ہے اور فلہال یہ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب میں بڑھ رہا ہے۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے کسی ساحل کو اس طوفان سے کوئی خطرہ موجود نہیں ہے تاہم سمندری لہریں بلند رہیں گی اور سمندر کے حالات خراب ہی رہیں گے۔
درمیانی سے تیز بارشوں کا سلسلہ مکران اور بلوچستان کے ساحل پر اگلے 24-36 گھنٹوں کے دوران جاری رہے گا جبکہ کراچی میں آج رات سے بارشوں میں کمی متوقع ہے تاہم ہلکی بارش کے امکانات کل دوپہر تک رہیں بے۔
بحیرہ عرب میں گرم درجہِ حرارت اور لو ورٹیکل ونڈ شیئر کی وجہ سے یہ طوفان اگلے 24-26 گھنٹوں کے دوران شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
سب ٹراپیکل رج کی وجہ سے یہ طوفان اگلے 48 گھنٹوں کے اندر مسقط، عمان کے شمالی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔
موسمی تجزیہ کار
محمد فیضان خان۔
برائے پاک ویدر۔