Type Here to Get Search Results !

سمندری طوفان شاہین اومان کی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا


شدید سمندری طوفان شاہین کا سفر اختتام پذیر۔۔ طوفان اومان کی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا
سمندری طوفان شاہین اومان کے شہر مسقط کے شمالی علاقے بتینہ میں اپنی پوری شدت کے ساتھ ٹکرا  گیا
اس وقت علاقے میں سیلابی صورتحال ہے اور ہواؤں کی رفتار ٹکرانے سے پہلے 148 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارشوں کا سلسلہ مسقط اور طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں میں جاری ہے۔


طوفان کی شدت اب وقت کے ساتھ کم ہونے لگے گی تاہم یہ سمندری طوفان کمزور ہونے کے باوجود شدید بارشوں کا سبب آیندہ 24/48 گھنٹوں میں بنتا رہیگا۔
اب تک سمندری طوفان شاہین کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق ہوئے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.