Type Here to Get Search Results !

دنیا کا وہ حصہ جو سورج جتنا گرم ہے


دنیا کا وہ حصہ جو سورج جتنا گرم ہے، یقین نہیں آرہا؟
ویسے تو دنیا کی سطح سورج سے کئی گناہ ٹھنڈی اور انسانوں کی بہتر نشو نما کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے وہ ایسی کونسی جگہ یا مقام ہے جو سورج جنتا ہی گرم ترین ہے؟ تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں کہ وہ حصہ زمین کے اندر اور درمیان میں موجود "کور" کا حصہ ہے جو سورج کی سطح کی طرح گرم ہے۔


حیرت انگیز طور پر زمین کے مرکز میں درجہ حرارت سورج کی سطح (5800 کیلون) جتنا گرم ہے جو  تقریبا 10،000 ڈگری فارن ہائیٹ یا تقریباً 5500 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہماری زمین کی سطح کے اندر موجود "کور" گرم پگھلے ہوئے لوہے کے سبب ایک چمکدار ستارے کے مانند ہے یا یوں کہہ سکتے ہیں کے ہماری خوبصورت زمین نے اپنے اندر ایک چمکدار ستارے کو سمایا ہوا ہے۔ جو یقیناً قدرت کا ایک اعلیٰ ترین شاہکار ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.