Type Here to Get Search Results !

سمندری طوفان شاہین کے سبب پاکستان کے ساحل پر لاکھوں مچھلیاں ہلاک۔۔وجہ کیا ہے؟



سمندری طوفان شاھین کے سبب بلوچستان کی ساحلی پٹی پر لاکھوں مچھلیاں مردہ پائی گئیں۔

اس کی وجہ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ جب بھی سمندری طوفان سمندری، سمندری حدود سے گزر رہا ہوتا ہے تو اس کئی دنوں تک بادل چھائے رہنے کی وجہ سے دھوپ کی تپش سمندر کی سطح تک نہیں پہنچ پاتی جس کے باعث سمندر میں موجود جنگلی پودے آکسیجن کا اخراج اس طرح نہیں کرتے جس طرح عام دنوں میں کر رہے ہوتے ہیں۔

کم روشنی ہونے کی وجہ سے سمندر میں موجود پودے مسلسل  آکسیجن اپنے اندر جذب کرتے رہتے ہیں جس کے سبب سمندر کے اندر آکسیجن کی مقدار انتہائی کم ہو جاتی ہے۔

دوسرا سبب یہ سامنے آیا کہ مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے سمندر میں موجود نمکیات کی مقدار ان مچھلیوں کی کی ضرورت کے مطابق مقدار سے انتہائی کم ہو جاتی ہے، جس کے سبب چھوٹی مچھلیاں اس وقت ماحول کو برداشت نہیں کر پاتی اور ہلاک ہو جاتی ہیں۔

تاہم سمندری طوفان گزرنے اور بارشیں کم ہونے کے بعد جیسے ہی دھوپ واپس آتی ہے اور سمندر کے پانی میں موجود نمکیات کی مقدار معمول پر آنے کے بعد سمندر میں موجود مچھلیوں کی افزائش کا عمل دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.