آسمانی بجلی سورج سے زیادہ گرم اور برق رفتار
آپ نے بجلی کو آسمان پر چمکتے اور کبھی آسمان سے زمین پر گرتے ہوئے تو ضرور دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ کالی گھٹا کے ساتھ آنے والے طوفان کے دوران چمکنے والی بجلی کتنی طاقتور ہوتی ہے؟ آج ہم آپکو ایک اہم معلومات سے اگاہ کرنے جا رہا ہے۔ یقیناً یہ معلومات آپ لوگوں کے لیے حیران کن ثابت ہوں گی۔
بجلی کیسے بنتی اور چمکتی ہے؟
بادلوں کی ٹھوس پرت پر برف اور پانی کے ذرات موجود ہوتے ہیں جب وہ ذرات آپس میں ملتے ہیں یا رگڑ کا باعث بنتے ہیں تو ان میں الیکٹرون کا چارج پیدا ہوتا ہے۔ کچھ پارٹیکل (+) مثبت یا پوزیٹو اور کچھ (-) منفی یا نیگیٹیو چارج میں بدل جاتے ہیں۔ جبکہ زمین بھی Positively چارج ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کو اپنی طرف مائل کرتی ہیں۔ اس طرح negatively چارج الیکٹرون آسمان سے زمین کی طرف جیسے ہی بڑھتے ہیں تو ایک روشنی نمودار ہوتی ہے جو آسمان سے زمین کی طرف ہوا کو چیرتے ہوئے پہنچتی ہے اور اسکے ارد گرد پیدا ہونے والی گرمی کی وجہ سے کڑک دار آواز بنتی ہے جو بجلی کی روشنی کے ساتھ گرج چمک کہلاتی ہے۔
بجلی کس رفتار کے ساتھ اپنا سفر طے کرتی ہے؟
بجلی چمکنے کی رفتار اور زمین پر گرنے کی رفتار پلک جھپکنے سے بھی کہیں زیادہ تیز ہوتی ہے۔ جب بجلی چمکتی ہے تو وہ بجلی ہمیں روشنی کی رفتار یعنی 186000 میل فی سیکنڈ کی رفتار سے دکھتی ہے جبکہ حقیقی طور پر آسمانی بجلی کا آسمان سے زمین تک کا سفر 270،000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ زمین سے چاند پر چمکنے والی بجلی کی رفتار سے جانے میں تقریبا 55 منٹ لگیں گے۔
بادل پہلے گرجتے ہیں یا بجلی پہلے چمکتی ہے؟
بجلی چمکنے کے دوران پیدا ہونے والی بادلوں کی گرج در حقیقت بجلی چمکنے کی وجہ سے ہمیں سننے کو ملتی ہے اور اس دوران بجلی کے اردگرد پیدا ہونے والی گرمائش (ہیٹ) در حقیقت گرج کی آواز کا باعث بنتی ہے۔ اب بجلی کے باعث پیدا ہونے والی روشنی کی رفتار 1,86000 میل فی سیکنڈ جبکہ آواز کی رفتار روشنی سے کم یعنی صرف 343 میٹر فی سیکنڈ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں بجلی پہلے دکھائی دیتی ہے اور گرج کی آواز بعد میں سنائی دیتی ہے۔
بجلی کتنی طاقتور ہوتی ہے؟ سورج سے زیادہ گرم؟
بجلی چمکنے کے دوران پیدا ہونے کرنٹ کا والٹیج 15 ملین وولٹ کے برابر ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی بجلی چمکتے وقت پیدا ہونے والا درجہ حرارت 50 ہزار ڈگری فارن ہائیٹ یا تقریباً 30 ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جو کہ سورج کی سطح سے یقیناً 5 گنا زیادہ گرم ہے۔
دنیا میں کتنے بجلی کے وار زمین پر ہوتے ہیں؟
ایک اندازے کے مطابق گرج چمک کے طوفان کہ دوران ہر سیکنڈ تقریباً 100 سے زائد بجلی کے جھٹکے آسمان سے زمین کی طرف گرتے ہیں، جبکہ روزآنہ کی بنیاد پر 8 ملین اور بجلی گرنے کی یہ تعداد سالانہ 3 ارب تک پہنچ جاتی ہے۔
بجلی کے نقصانات اور ان سے کیسے بچا جائے؟
ہر سال دنیا میں ہزاروں افراد، جانور ہلاک اور گھروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ بجلی سے متاثرہ افراد میں سے صرف 10 فیصد ہی جان کی بازی ہارتے ہیں یعنی 10 میں سے 9 افراد زندہ بچ جاتے ہیں۔ بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے کئی سارے اقدامات کیے جاتے ہیں جنمیں سے سرفہرست لائٹننگ روڈ بھی شامل ہے جو کسی اونچی عمارت کی چھت کے ساتھ نصب کر کے ایک تار کے ساتھ ملا کر زمین میں دھنسادیا جاتا ہے یعنی گراؤنڈ کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے عمارت آگ اور تباہی سے محفوظ رہتی ہے۔ جبکہ گرج چمک کے دوران انسانوں کو کھلے آسمان، درخت، پہاڑوں اور سمندر/دریا سے دور رہنا چاہیے، ہر ممکن کوشش کریں کہ گرج چمک کے دوران گھر ہی میں رہیں جب تک کوئی ضروری کام نہ ہو۔