دنیا میں کچھ مقامات ایسے ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے اپنی حثیت نمایاں رکھتے ہیں۔۔آج ہم آپکو دنیا کا ایسا مقام بتانے جا رہے ہیں جہاں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔
ماؤسنرام شمال مشرقی بھارت کی ریاست میگھالیہ کے مشرقی پہاڑیوں کا ایک قصبہ ہے، جو شیلانگ سے 61 کلومیٹر دور ہے۔ ماؤسنرام ہندوستان کا کو وہ علاقہ ہے جہاں میں سب سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔ یہاں کی سالانہ بارش اوسطاً 11872 ملی میٹر ہے۔ زیادہ تر بارش کا زور مون سون سیزن میں ہوتا ہے۔ یہاں کے پہاڑ اور گھنے جنگلات بارش برسانے والے بادلوں کے لیے دیوار کی طرح ثابت ہوتے ہیں اور بارش برسانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں مون سون کے ساتھ ساتھ پورے سال بارشیں ہی بارشیں ہوتی ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ماؤسنرام میں سن 1985 میں 26000 ملی میٹر (1000 انچ) بارش ہوئی جبکہ 19 اگست 2015 کو 745.2 ملی میٹر بارش ، جو کہ شاید اب تک کی سب سے زیادہ دنیا میں ریکارڈ ہونے والی بارش ہے۔