گلاب سے زیادہ شاہین طاقتور نکلا
سمندری طوفان گلاب بھارتی ساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور ہوکر گجرات پہنچا اور اس کے بعد دوبارہ سے سمندری طوفان میں تبدیل ہوکر گلاب سے شاہین کا نام دیا گیا۔
اس وقت یہ سمندری طوفان اومان کے ساحلوں کی جانب ہے جبکہ اس وقت اس کی شدت شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو رہی ہے۔
انس نامی شخص نے اس سمندری طوفان کا نظارہ اپنے ہوائی جہاز سے موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا