Type Here to Get Search Results !

دنیا کا 40 پھل دینے والا جادوئی درخت


حیرت انگیز جادوئی درخت ایک ساتھ چالیس پھل دیتا ہے
آپ نے کبھی دیکھا یا سوچا ہے کہ آم کے درخت سے سیب آنے لگے یا انار کے درخت سے کینو آنے لگیں؟ نہیں نہ؟ لیکن دنیا میں کچھ درخت ایسے بھی ہیں جو بیق وقت 40 پھل ایک ہی درخت سے دیتے ہیں،  نیو یارک میں ایسے درخت بھی موجود ہیں جن میں مختلف پھل ایک ساتھ آتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حیرت انگیز کوشش کا سہرا سیرا کیوز یونیورسٹی کے پروفیسر وان ایکن کو جاتا ہے جنہوں نےسن 2008 میں نیویارک میں کئی سو سال پرانے اور قدیم درختوں کا باغ خریدا اور قدیم نسل کے پھلدار درختوں کو بچانے کیلئے مختلف اقسام کے پھلوں اور انکی ٹہنیوں کو ایک ہی درخت پر پیوند کرنا شروع کردیا، پانچ سال کی محنت کے بعد انکی کوششیں رنگ لانے لگیں، جس کے نتیجے میں ایک ایسا درخت تیار ہوگیا جو سال کے مختلف حصوں میں طرح طرح کی قسم کے پھل پیدا کرتا ہے ۔


اس درخت پر بادام، اخروٹ، کاجو، آلوچہ، پستہ، خوبانی، چیری، آڑو اور سمیت 40 اقسام کے پھل لگتے ہیں۔ پروفیسر سیم گرافٹنگ کے طریقے کار کے تحت موسم سرما میں کسی بھی ایک مخصوص درخت کو چھیل کر اس درخت کی شاخوں میں دیگر درختوں کی ٹہنیوں سے پیوست کر دیتے ہیں جو کچھ عرصے بعد یکجان ہوجاتے ہیں۔ اس وقت 16 درخت وہ اپنی کوششوں سے تیار کر چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.