اس وقت سندھ کے مختلف علاقے گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں، گرج چمک کے بادل بننےاور ان کے پھیلاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اس وقت ہمیں صوبے کے مختلف علاقوں سے بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
حیدر آباد کے بعد کراچی کی باری
آئندہ آنے والے چند گھنٹوں کے دوران ہم امید کرتے ہیں کہ حیدرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اگر بات کی جائے کراچی کی تو کراچی شہر میں آج ہلکی اور درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ کل سے لے کر 11 ستمبر تک مختلف علاقوں میں معتدل اور تیز بارش ہونے کی پیشنگوئی کی جاتی ہے۔
انتباہ۔۔ احتیاط کیجیئے
ہماری لوگوں سے یہی اپیل ہے کہ گرج چمک کے طوفان کے دوران آپ لوگ گھروں میں رہیں اور اپنے جانوروں کی حفاظت کریں۔۔ جانوروں کو ہرگز درخت کے نیچے اور کھلے آسمان تلے نہ باندھیں، خود کو اور اپنے پالتو جانوروں کو بھی بجلی کے کھمبوں سے دور رکھیں۔۔
اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار
پاک ویدر