مونسون سسٹم کے زیر اثر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارشیں متوقع ہیں، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، نوابشاھ، سکرنڈ، حیدرآباد، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹھٹھہ اور گردونواح میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ امکانات موجود ہیں۔
سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بات کی جائے تو مغربی سسٹم کے باعث آنے والی خشک ہواؤں کا سلسلہ آج کراچی پر موجود رہے گا جسکی وجہ سے بارش کے بادل اگر بنے شہر سے دور نوری آباد یا زیادہ سے زیادہ گھارو تک محدود رہ سکتے ہیں اسلئے آج امکانات معمولی ہیں۔ کراچی کی بارشیں انشاء اللہ کل سے باؤنسر مارینگی! کل شہر قائد میں بارش کے 45 فیصد امکانات ہیں، 24 ستمبر کو 80 فیصد جبکہ 25 ستمبر کو 60 فیصد امکانات موجود ہیں۔
محمد فیضان خان، موسمی تجزیہ کار
#Karachi, #Nagan_Chowrangi and areas nearby to North Karachi are under urban flooding, take precautions and avoid travelling. Another round of heavy rain is approaching city. "1 hour heavy rain show the ability of Government of Sindh ruling since decade hear!!!!!!"
ReplyDelete#Karachi_is_in_Urban_flooding
#Save_Karachi_Save_Pakistan
#Awoke_Pakistan_Awoke