کل سے آج صبح تک کراچی میں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا
جیسا کہ ہم نے گزشتہ 4 دن پہلے تیز بارش کا الرٹ جاری کیا تھا اور 3 ستمبر کو موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی تھی۔ کراچی شہر میں کل تقریباً 3-4 اسپیل نے مختلف علاقوں کو متاثر کیا جب کہ رات کو شروع ہونے والی بارش کا دورانیہ صبح تک جاری رہا۔
پاک ویدر نے اپنے نیٹورک کی مدد سے شہر میں پہلے 12 مقامات سے بارش کی مقدار حاصل کی۔
کراچی میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسے رہیگا؟
ہوا کا کم دباؤ کمزور ہونے کی وجہ سے آج کل کے مقابلے کم ڈیولپمنٹ ہوسکتی ہیں، تاہم آج بھی سندھ کے مختلف علاقوں خصوصاً سندھ کے جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی آج بعد دوپہر یا شام کو کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے تاہم شدت کل کے مقابلے کم رہے گی۔ ستمبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتے کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشیں ہوسکتی ہیں جو کے بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے سبب ہونگی۔
کراچی شہر کی تازہ ترین صورت حال
کراچی شہر میں جگہ جگہ سڑکوں پر اس وقت بھی پانی موجود ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے، تھام کے الیکٹرک کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں پاک ویدر کو بطور حوالہ پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ٹیم ہائی الرٹ اور ہر وقت فالٹ کی دوری کے لیے موجود ہے۔
پاک ویدر نے کراچی میں کل صبح سے اب تک والی بارش کے مجموعی اعداد و شمار جاری کردئیے
:پاک ویدر کے گزشتہ24 گھنٹوں کے اعداد وشمار
سب سے زیادہ بارش پاک ویدر کے رین گیج ملیر میں 92 ملی میٹر، بحریہ ٹاؤن کراچی 89 ملی میٹر، گلشن حدید میں 85 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سعدی ٹاؤن 88 ملی میٹر، کالونی 70 ، عزیز آباد میں 46 ملی میٹر، کا ٹھور 44 ملی میٹر، ناظم آباد 35، ملیر کینٹ32 ملی میٹر، لانڈھی 30 ملی میٹر جبکہ گڈاپ پر ہمارے رین گیج پے 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید تفصیلات اور موسم کی صورت حال سے باخبر
رہنے کے لیے ہماری ایپ ڈاؤنلوڈ کریں
اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار
پاک ویدر