Type Here to Get Search Results !

طاقتور سسٹم گلاب سے سندھ بشمول کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع۔



اسلام علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے میں ہون محمد #فیضان خان، اور آج میں نے #سندھ والوں کو زبردست خوشخبری دینے کے لئے متوجہ کیا ہے۔ سب سے پہلے اس فورکاسٹ کو آگے شیئر کریں تاکہ تمام لوگ اگاہ ہوسکیں۔

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان #گلاب کل رات مشرقی بھارت سے ٹکرانے کے بعد اب طاقتور مونسون سسٹم کی صورت میں مدھیہ پردیش پر موجود ہے اور تیزی سے شمال مغرب میں بڑھ رہا ہے۔ 29 ستمبر کے یہ طاقتور مونسون سسٹم گجرات کے راستے بحیرہ عرب میں داخل ہوگا اور پھر عمان یا بلوچستان کا رخ کرے گا۔ بحیرہ عرب میں داخل ہوکے یہ سسٹم ڈیپ ڈیپریشن یا کمزور سمندری طوفان کی شدت اختیار کر سکتا ہے۔



اس طاقتور مونسون سسٹم کے زیر اثر 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ شمال و وسطی سندھ بشمول روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شھداد کوٹ، دادو، جوہی، سکرنڈ، نوابشاھ میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے جبکہ مشرقی سندھ/تھرپارکر اور جنوبی سندھ بشمول میرپور خاص، حیدرآباد، سانگھڑ، عمرکوٹ، بدین اور گردونواح اور تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔

اس طاقتور مونسون سسٹم کے زیر اثر #بلوچستان کے مشرقی، جنوبی اور ساحلی علاقوں میں بھی درمیانی سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔ 29 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران خضدار، بیلا، اوتھل، سومیانی، اوڑماڑہ، پسنی اور گردونواح میں اچھی بارشیں ممکن ہیں جبکہ کچھ بارش تربت اور گوادر تک بھی پہنچ سکتی ہے اگر اس سسٹم نے بلوچستان یا عمان کا رخ کیا۔



#کراچی_کی_خصوصی_پیشگوئی:

ساحلی سندھ بلخصوص کراچی، ٹھٹھہ، جاتی، کیٹی بندر اور گردونواح میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، اس دوران روزانہ کی بنیاد پر #تھنڈرسٹورم بننے اور بارش ہونے کے امکانات موجود رہیں گے جبکہ 30 ستمبر سے 1 اکتوبر کے دوران جب یہ مونسون سسٹم ساحلی سندھ سے قریب ہوگا تو اس دوران #بارش کی شدت سب سے زیادہ ہوگی اور 30-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔

ہمارے اب تک کے تجزیے کے مطابق اس دوران ساحلی سندھ بشمول #کراچی میں 50-80 ملی میٹر جبکہ کچھ مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بھی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار اس بات پر منحصر ہے کہ سسٹم کتنے قریب سے گزرتا ہے، اگرجہ سسٹم قریب سے گزرا تو زیادہ بارش ہوگی۔

28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ماہیگیر کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور ٹھیرے ہوئے پانی سے دور رہیں۔ تیز بارشوں کے سبب مخلتف مقامات پر حسب معمول ہر بارش کی طرح اس بار بھی اربن فیلڈنگ متوقع ہے۔ پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ موجود نہیں۔۔

چونکہ سسٹم میں اب بھی تبدیلیاں ممکن ہیں تو یہ ہماری حتمی پیشگوئی نہیں، اگر ضرورت ہوئی تو کل اس فورکاسٹ کو اپگریڈ کردیا جائے گا۔

اس اپڈیٹ کو آگے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.