خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کر گیا ہے اور اب سائیکلونک اسٹارم میں تبدیل ہوگیا ہے، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں مون سون کے دوران عام طور پر سمندری طوفان تشکیل نہیں پاتے ہیں، سمندری طوفان یا تو مون سون سے پہلے یا اکتوبر/نومبر میں تشکیل پاتے ہیں۔
سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام گلاب رکھا جائے گا۔نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔
یہ اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، آج شام تک یہ سائیکلونک اسٹرم باقاعدہ سمندری طوفان گلاب میں شدت اختیار کر سکتا ہے، چونکہ یہ طوفان ساحل سمندر سے قریب ہوگا اسلئے زیادہ شدت اختیار نہیں کریگا، آئندہ آنے والے 3-4 روز کے دوران یہ ہوا کے شدید کم دباؤ میں تبدل ہوکر وسطی بھارت اور گجرات پار کرنے کے دوبارہ شدت اختیار کریگا اور ایک بار پھر ڈیپریشن یا ٹراپیکل سٹرم یعنی کم شدت کا طوفان بھی بن سکتا ہے جس کے باعث جنوبی پاکستان یعنی کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔
اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار
پاک ویدر