آج بھی کراچی کے آسمان پر گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں
🔴 کراچی کا موسم گرم اور اطراف میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں!
آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہیگا، درجہ حرارت 38-40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر قائد کے اطراف میں کل کی طرح آج بھی گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، جسکی وجہ سے کہیں کہیں ہلکی بارش / بوندا باندی ہونے کا امکان بن سکتا ہے، شہر میں بارش کے امکانات بادلوں کی ڈیولپمنٹ اور اُنکی سمت پر منحصر ہوگا۔ تاہم شہر میں تیز بارشوں کا آئندہ ایک سے دو روز تک کوئی امکان نہیں۔
اس وقت بھارت میں موجود ہوا كا شدید کم دباؤ کمزور ہورہاہے ہے اور ساتھ ہی راجستان اور گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے۔
آج بھی سندھ کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
اویس حیدر،
موسمی تجزیہ کار
پاک ویدر