آج کراچی کا موسم گرم رہا کہیں کہیں بارش ہوئی
کراچی کے علاقے ملیر اور اس سے اطراف میں گرج چمک کے بادل بننے کے سبب بارش ہوئی، جبکہ آج شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں کم شدت کے بادل بن سکتے ہیں اور آیندہ آنے والے دنوں میں ہوا کے شدید کم دباؤ کے سبب کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے باعث فلیش فلڈ نگ کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
آنے والے مون سون سسٹم کے حوالے سے ہم آپکو مزید تفصیلات سے وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں گے۔