ہر سال کی طرح اگست کے مہینے میں اس سال بھی ہم 11 اور 13 تاریخ کے دوران شہاب ثاقب کا پاکستان سمیت دنیا بھر اپنی آنکھوں سے اسکا نظارہ کر سکتے ہیں. آپکو کسی بڑی ٹیلی اسکوپ کی بھی ضرورت نہیں پڑےگی، نصف شب اور صبح فجر سے پہلے یہ شہاب ثاقب دیکھنے کے زیادہ امکانات ہونگے۔
اس وقت دنیا کمیٹ سوئفٹ کے پاس سے گزر رہی ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ محرم کا نیا چاند نکلا ہے جس کے سبب چاند کی روشنی انتہائی مدہم ہونے کی وجہ سے یہ شہاب ثاقب روشن و منور دکھائی دیں گے. دنیا بھر میں ان دنوں چمک دار ترین شہاب ثاقب کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں آج نصف شب سے جمعہ کی صبح صادق تک یہ نظارےاپنی آنکھوں سے کیا کیا جا سکے گا. یہ بات واضح رہے کہ شہروں میں رہنے والے تیز روشنی کی وجہ سے یہ نظارہ دیکھنے سے گنوا سکتے ہیں کیوں کہ شہروں کی روشنی کے سامنے یہ نظر ماند پر جاتے ہیں غرض مشکل سے ہی نظر آ پاتے ہیں