Type Here to Get Search Results !

سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش کا آغاز۔۔ مزید بارشوں کی پیشنگوئی



 سندھ کے مشرقی حصوں میں مون سون بارشوں کا آغاز
سندھ کے مشرقی حصوں جن میں تھر پار کر کا ضلع شامل ہے اُن علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔۔ 

بھارت میں موجود بارشوں کے کمزور سسٹم کے سبب مون سون کی ہوائیں سندھ کے مشرقی حصوں کو متاثر کریں گی۔ آیندہ آنے والے چند روز تک سندھ کے مشرقی حصوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

ان کمزور مون سون ہواؤں کے سبب سندھ کے دیگر علاقوں میں بارش کا کوئی خاص امکان نہیں۔ شہر قائد کراچی میں بھی فلہال تیز بارش کا کوئی خاص امکان نہیں۔ تاہم رات اور صبح کے وقت پھوار / ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

اگر آئندہ آنے والے چند مہینوں تک سندھ کے دیگر علاقوں میں بارش نہیں ہوئی تو یقیناً زیر زمین پانی کے ذخائر کم ہونے لگیں گے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مون سون بارشیں سندھ کے دیگر علاقوں خصوصاً کراچی شہر میں بھی ہونا نصیب فرمائے۔۔ الٰہی آمین

اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار
پاک ویدر

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.