ایک ہوا کا کم دباؤ مشرقی بھارت پر موجود ہے جو فلہال درمیانی شدت کے ساتھ شمال مغرب میں حرکت کر رہا ہے اور 2 ستمبر تک گجرات تک پہنچے گا اسکے بعد شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوگا۔
اس ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر 31 اگست سے مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوں گی اور 4 ستمبر تک صوبے کے مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارشوں کا باعث بنیں گے۔ بارشوں کی شدت جنوبی اور مشرقی سندھ بلخصوص تھرپارکر میں زیادہ ہوگی۔
جہاں تک شہر #کراچی کی بات ہے تو سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی ان تاریخوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ 1-2 بارشوں کی اچھی امید ہے تاہم شمالی بحیرہ عرب کے ٹھنڈے درجہِ حرارت کے باعث شہر پر ناساز کنڈیشنز رہیں گی جن سے سسٹم کا زیادہ زور و حصہ کراچی سے دور رہ سکتا ہے۔
اگلے 2-3 روز کے دوران اس سسٹم کی آمد کے باعث صوبے کے تمام علاقوں میں گرمی میں اضافہ ہوگا، کراچی کا درجہِ حرارت 35-38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
چونکہ ہر لمحے کنڈیشنز تبدیل ہورہی ہیں تو اس سسٹم کی تفصیلی پیشگوئی انشاء اللہ کل شائع کریں گے۔
اس خوشخبری کو آگے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں، عوام سندھ بھر میں رحمت والی بارشوں کی دعا کرے آمین۔
Co-Owner/Analyst: Mohammad Faizan Khan.
DOWNLOAD OUR WEATHER APPLICATION.
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.pakweather.app