Type Here to Get Search Results !

اگست کے پہلے ہفتے ملک میں مون سون کی مزید بارشیں ہونگی۔۔سیلابی صورتحال کا خطرہ



بارشوں کا صرف ملک کے شمالی اور وسطی  حصوں پر زور
یہ ہے پاکستان کا سب سے بڑا پرائیویٹ موسم کا نیٹورک۔ ہمارے تازہ ترین تجزیے کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے وقفے وقفے سے بارشیں ہورہی ہیں جس  کی وجہ خلیج بنگال سے آنیوالی مون سون ہوائیں اور افغانستان سے آنیوالے مغربی ہواؤں کے سلسلے ہیں آج بھی  پنجاب ، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اور آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ بارشوں کا سلسلہ 7 آگست تک برقرار رہنے کا امکان ہے کیونکہ خلیج بنگال سے طاقتور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں ساتھ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی اثر انداز ہوگا



 آزاد کشمیر و گلگت بلتستان تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اگلے چار سے پانچ روز کے دوران کوٹلی ، بھمبر ، نیلم ، برنالہ ، باغ ، مظفرآباد ، غذر ، اسکردو ، گلگت ، ہنزہ اور نگر میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ، اس دوران کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

 پنجاب و خیبرپختونخوا میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ

 اگلے چار سے  پانچ روز تک اسلام آباد ، راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ ، لاہور ، فیصلا آباد ، سرگودھا، شیخوپورہ ، گجرانوالہ ، قصور ، اوکاڑہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرہ ، جھنگ ، خوشاب ، میانوالی ، بھکر ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ،  دیر ، سوات ، مانسہرہ ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان ، ایبٹ آباد ، مردان ، ہری پور ، چارسدہ ، ٹانک ، لکی مروت ، ڈیرہ اسماعیل خان ، وزیرستان ، کرم ، کرک ، پشاور میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ، اس دوران کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی ، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ



سندھ و بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور کراچی میں موسم خوشگوار رہیگا
 اگلے چار سے پانچ روز تک سکھر ، لاڑکانہ ، کندھ کوٹ ، کشمور ، نواب شاہ ، نوشہرو فیروز، شکار پور، جیکب آباد ، سانگھڑ  ، عمرکوٹ ، تھر پارکر ، سبی، خضدار، لورالائی ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، زیارت، سلسلہ کوہ سلیمان و کیر تھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے سمندری ہوائیں چلتی رہے گی درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جنوبی سندھ و بلوچستان میں ایسا ہی موسم رہے گا۔

 مون سون سلسلے کے دوران شدید گرج چمک ، انتہائی شدید بارش (بادل پھٹنا)، تیز آندھی ، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے ایسے موسم میں احتیاط برتیں خاص طور پر شمالی علاقوں کا رخ نہ کریں! یہ مونسون سلسلہ بدھ کے بعد کچھ کم شدت کے ساتھ ہفتے کے روز تک برقرار رہے گا 


ہوا کے کم دباؤ کی تفصیلات 

شمالی خلیج بنگال پر بننے والا ہوا کا کم دباؤ اس ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر ایک سرکولیشن مغربی بنگال اور دوسرا پنجاب اور کشمیر کے آس پاس بنا ہوا ہے  آج بروز اتوار شمالی مدھیہ پردیش پر موسلا دھار بارشوں کا باعث بننے کا امکان ہے شدید سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے بروز پیر سے کوٹہ ، ادے پور ، جے پور سمیت مشرقی راجھستان میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے شدید سیلابی صورتحال اور نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے اس ہوا کے دباؤ سے سندھ میں صرف مشرقی  علاقوں میں کم شدت کی ایک یا دو بارشیں ہوسکتی ہیں اس سسٹم کے نہ آنے کی وجہ شمال سے آنیوالی خشک ہوائیں ہیں جو اس سسٹم کو مشرقی راجھستان پر ہی رکے رہنے پر مجبور کر رہی ہیں اور بحر ہند میں ایم جے او کی غیر موجودگی اور اس کے سبب بحیرہ عرب کے ٹھنڈے درجے حرارت ہیں وسط آگست سے صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے اور وسط آگست سے آگست کے آخر تک ایک یا دو مون سون ہواؤں کے سلسلے سندھ اور بلوچستان پر اچھی مونسون بارشوں کا باعث بن سکتے ہیں

انتباہ: ہماری اپڈیٹس بغیر اجازت کاپی کرنا کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں شمار ہوگا۔۔ ہمارا ادارہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کے ایکشن کاحق محفوظ رکھتا ہے۔۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.