جیسا کہ پاک ویدر نے پیشگوئی کی تھی الحمدللہ اسکے عین مطابق کل شام سے سندھ میں بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے اور آج صبح سے یہ سلسلہ شہر کراچی تک پھیک چکا ہے۔ اس وقت بھی سندھ کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں زبردست تھنڈرسٹورم بن رہے ہیں جو مخلتف علاقوں خصوصاً حیدرآباد، ٹھٹھہ، جھمپیر، ٹنڈو آدم، ٹنڈو محمد خان، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، تھرپارکر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں برسائیں گے جبکہ وسطی سندھ کے علاقوں بشمول دادو، جوہی، نوابشاھ، سکرنڈ میں بھی امکانات ہیں۔
🔴 سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج صبح 9 بجے تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں اب آسمان صاف ہونا شروع ہوگیا ہے مگر دوپہر سے لیکے رات تک مزید تھنڈرسٹورم کراچی کے نزدیک بنیں گے جو شہر میں داخل ہوسکتے ہیں۔