Type Here to Get Search Results !

اگلے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے خیبر تک موسلادھار بارشیں ہوں گی۔



بارشیں ہی بارشیں۔۔ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری!

الحمدللہ پیشگوئی کے عین مطابق آج موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شمالی علاقوں میں شروع ہوگیا ہے، اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شمالی و وسطی پنجاب کے علاقوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ،لاہور، منڈی بہاوالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، قصور، فیصل آباد، چنیوٹ، اوکاڑہ، جھنگ اور گردونواح میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔



وسطی و جنوبی پنجاب کے علاقوں ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، حاصل پور، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، مظفرآباد اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ ملتان میں امکانات معمول ہیں۔

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے انتہائی بلند پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری / ژالہ باری جبکہ اس سے نیچے سوات، کوہستان، استور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، شانگلہ، بونیر، صوابی، مردان، کوہاٹ، ہری پور اور گردونواح میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانگ لکی مروٹ اور گردونواح میں بھی اس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی تو کہیں تیز بارش متوقع ہے۔



موسلادھار بارشوں کے سبب پہاڑوں سے سیلابی ریلے اور وادیوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ شہری علاقوں میں ندی نالوں میں تغیانی یا سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ عوام خطرناک موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔ شکریہ۔





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.