اسلام علیکم، دیر آید مگر درست آید ! ہر سال کی طرح۔اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گرینڈ ویدر الائنس پاکستان کے مونسون کی سب سے جدید ترین اور معتبر پیشگوئی لائی ہے۔ یہ پیشگوئی ہمارے خریدے ہوئے دینا کے جدید ترین ویدر ماڈل ECMWF RAPID کے ساتھ ساتھ ہمارے 20 سے زائد ماہرین موسمیات کے تجزیات پر مبنی ہے۔
مون سون 2021 کا پہیہ دو چیزوں پر مبنی ہوگا ایک غیر جانبدار یعنی Neutral ENSO اور دوسرا منفی IOD۔ رواں سال کا مون سون ملک بھر میں اچھا جائے گا اور ہماری توقعات کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں اس بار معمول کے آس پاس بارشیں ہونے کی امید ہے۔
مون سون 2021 کا دورانیہ اس بار جون کے آخری ہفتے سے ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ہوسکتا ہے۔ اس دوران 1-2 گرمی کی لہریں بھی ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً سندھ/بلوچستان کو متاثر کرسکتی ہیں۔
اس بار مونسون کے دوران مغربی سسٹم بھی ملک کو زیادہ متاثر کریں گے جو مون سون ہواؤں سے ملاک کرکے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں خطرناک موسمی حالات جیسے آندھی، ژالہ باری، شدید بارش، سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔ 1-2 ہوا کے کم دباؤ سندھ اور پنجاب کو متاثر کرسکتے ہیں۔ سندھ میں 100-200 ملی میٹر جبکہ پنجاب کو 200-400 ملی میٹر والے سپیل بھی متاثر کرسکتے ہیں۔
پنجاب، کشمیر کو رواں مون سون سیزن 7-9 بارشوں کے سسٹم متاثر کریں گے جن میں سے 2-3 شدید شدت کے ہوسکتے ہیں۔
سندھ اور بلوچستان کو رواں مون سون سیزن 4-6 مون سون سسٹم متاثر کریں گے جن میں سے 1-2 طاقتور شدت کے ہوسکتے ہیں۔
خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کو اس سال مون سون میں 6-8 بارشوں کے سسٹم متاثر کریں گے۔
صوبہ پنجاب میں رواں سال مون سون زبردست جائے گا، ہماری امید کے مطابق صوبہ کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں خصوصاً شمالی اور شمال مشرقی پنجاب بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، گھرات، کھاریاں، سیالکوٹ، #لاہور، قصور، گجرانوالہ، نارووال، چکوال، اٹک، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گردونواح معمول سے کافی زیادہ/Well Above Normal بارشیں دیکھ سکتے ہیں۔ اس ہی طرح پنجاب کے تمام مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں بشمول بہاولپور، حاصل پور، مظفرگڑھ، ملتان، وہاڑی، بہاولنگر اور گردونواح۔ وسطی اور مغربی پنجاب کے علاقوں میں بارشوں کی مقدار آس پاس ہونے کی امید ہے۔ جولائی کا مہینہ پنجاب کے لئے سب سے زیادہ بارشیں لاسکتا ہے۔
آپکے علاقے میں کتنی بارش ہوگی ہم سے نیچے کمنٹس میں پوچھیں۔
پنجاب کے سب سے بڑے اور ہر دل عزیز شہر لاہور میں اس بار مونسون تگڑا اور زبردست جائے گا۔ ہماری توقعات کے مطابق اس سیزن لاہور میں 700-1000 ملی میٹر کے درمیان بارش ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
سندھ میں بھی مون سون 2021 اچھا جائے اور صوبہ کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی امید ہے تاہم یہ مون سون سن 2019/2020 کے مون سون سے ہلکا ہوگا۔ شمالی سندھ میں مغربی اور مشرقی ہواؤں کے ملاپ کے باعث اس بار معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے بشمول لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، شھداد کوٹ، موہنجوڈارو، شکار پور، ڈھرکی، دادو، مورو اور گردونواح۔ کیرتھر پر اس بار تھنڈرسٹورم بھی زیادہ بنیں گے۔ وسطی سندھ میں معمول کے آس پاس جبکہ جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشوں کی امید ہے۔ بشمول کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور گردونواح۔ اگست کا مہینہ سندھ کے لئے سب سے زیادہ بارشیں لاسکتا ہے۔
آپکے علاقے میں کتنی بارش ہوگی ہم سے نیچے کمنٹس میں پوچھیں۔
سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں سال مونسون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی امید ہے۔ ہمارے تجزیے کے مطابق کراچی میں اس مون سون کے دوران 150-250 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ اگست میں سب سے زیادہ اسپیل آنے کی امید ہے۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال مونسون کے دوران معمول کے آس پاس یا تھوڑی کم بارشوں کی امید ہے، تاہم مون سون کی زیادہ تر بارشیں جولائی کے مہینے میں ہوسکتی ہیں۔ پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں میں معمول کے اس پاس جبکہ ایبٹ آباد میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
آپکے علاقے میں کتنی بارش ہوگی ہم سے نیچے کمنٹس میں پوچھیں۔
مونسون کی ہوائیں عام طور پر بلوچستان کے مشرقی اور وسطی علاقوں تک ہی پہنچ پاتی ہیں۔ تاہم اس دوران مغربی سسٹم سے ملاپ کے زیر اثر بلوچستان کے مشرقی علاقے خصوصاً کوہلو، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، خاران، آواران، بیلا، اوتھل، کوراک فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ ان علاقوں میں اس مون سون معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ زبردست تھنڈرسٹورم بنیں گے جو خطرناک موسمی حالات کا باعث بنیں گے۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، گوادر، تربت، پنجگور میں معمول کے مطابق مونسون بارشیں ہوں گی۔
آپکے علاقے میں کتنی بارش ہوگی ہم سے نیچے کمنٹس میں پوچھیں۔
گلگت اور کشمیر کے شمالی علاقے مونسون بارشوں سے محروم رہتے ہیں جبکہ مون سون یہاں جنوبی وادیوں تک۔ہی پہنچ پاتا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے کم جبکہ جموں، کوٹلی، بھمبر، مظفر آباد میں معمول سے زیادہ بارشوں کی امید ہے۔
آپکے علاقے میں کتنی بارش ہوگی ہم سے نیچے کمنٹس میں پوچھیں۔
اس مون سون کی پیشگوئی کو آگے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
پیشگوئی کے اختتام پر ہم اپنے ماہرین موسمیات اور گرینڈ ویدر الائنس کے ممبرز سعاد رفیق، وسیم عباس، یاسر عمر، دانش بیگ، محمد فیضان، فائق سلیم، رضا اشفاق، علی زوہیر نایانی، سید ذیشان، انصر ہاشمی، محمد حثیب، علی طارق، وسیم لغاری، اویس حیدر، مرزا کمیت، ملک عرفان، حسن یوسف، منیب لغاری، اوسامہ شکیل اور ایاز ملکانی کے شکر گزار ہیں جنکی مدد سے یہ پیشگوئی کامیابی سے تشکیل پائی۔
V good knowledge n feroze Sindh me kitni Harish hogi
ReplyDeleteSindh k ilaiky Matli men barish kab sy shroo klhogi
ReplyDeletewait krna hoga
Deleteبلوچستان کے علاقے سبی میں کتنے بارش متوقع ہیں
ReplyDelete