جیسا کہ ہم نے پیشگوئی کی تھی کے اپریل اور مئ ملک بھر میں خوشگوار جائیں گے اور الحمدللہ اب تک ہماری پیشگوئی درست ثابت ہورہی ہے اور ایک کے بعد ایک مغربی سسٹم سندھ سے کشمیر تک بارشوں کا باعث بن رہے ہیں۔ بارشوں کے اس سیزن کا سب سے طاقتور سسٹم ملک کو اپریل کے آخری ہفتے سے مئی کے پہلے ہفتے کے دوران متاثر کرسکتا ہے فلہال تاریخ کنفرم نہیں لیکن یہ سسٹم جنوب سے شمال تک پاکستان بھر میں بارشیں برسائے گا اور اب تک کے ڈیٹا کے مطابق اسکا فوکس #سندھ پر زیادہ ہوسکتا ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس دوران شہر #کراچی بھی ایک بارش دیکھ لے گا۔ آمین۔
مئی کے مہینے میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں لیکن فلہال پاکستان کو اس سے خطرہ نہیں جبکہ جیسا کہ ہم پہلے بھی بتاچکے ہیں کہ جون میں پری مونسون بارشیں نظر آرہی ہیں۔
ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس پوسٹ کو آگے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں شکریہ۔
⭐Admin: Mohammad Faizan Khan.