Type Here to Get Search Results !

رمضان المبارک کب شروع ہوں گے اور ملک میں موسم کیسا جائے گا؟ شدید گرمی، بارشیں اور سمندری طوفان کا خطرہ!

 


اسلام علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے میں ہوں محمد فیضان خان اور آج میں نے آپ کو رمضان المبارک کے مہینے میں ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی حالات بتانے کے لئے متوجہ کیا ہے۔


شعبان کے مہینہ کا آغاز ہوگیا ہے، ماہ رمضان المبارک کی آمد میں صرف 30 دن باقی ہیں، انشاء اللہ امید ہے کہ 13 یا 14 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا۔ اللہ پاک ہمیں رمضان المبارک کے روزے رکھنے اور اس بابرکت مہینے کی نعمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ 


رمضان المبارک کا زیادہ تر حصہ اس بار اپریل کے مہینے میں گزرے گا چونکہ لا-نینا موجود ہے تو اب تک امید یہی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور سندھ/بلوچستان میں خشک سالی شدت اختیار کرے گی۔ لیکن اسکے باوجود 1-2 اچھے ملک گیر سسٹم متاثر کریں گے اور سندھ سے کشمیر تک بارشوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ 


ماہ رمضان کے دوران ہماری توقعات یہ ہیں کہ ملک بھر میں درجہِ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے اور 1-2 گرمی کی لہریں بھی متاثر کرسکتی ہیں چونکہ رمضان المبارک کے آخری دو عشرے مئی کے مہینے میں لگے گیں اور مئی کا مہینہ تابڑ توڑ گرمی کے لئے مشہور ہے تو اس وجہ سے گرمی کی لہر کے زیادہ امکانات رمضان کے آخری دو عشروں میں ہوں گے۔ گرمی کی لہر آتی ہے تو کس شہر میں کتنا درجہِ حرارت جائے گا فلہال یہ کنفرم کرنا تو مشکل لیکن ہمارا اندازہ ہے کہ ایسے میں سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، نوابشاھ، لاہور، ملتان، اسلام آباد، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں درجہِ حرارت 43-46 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ تجاوز کرسکتا ہے۔ کراچی میں بھی درجہِ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کے امکانات ہوں گے۔ 


چونکہ گرمی زیادہ ہوگی تو آسمان کی اوپری سطح میں ہلچل بھی زیادہ ہوگی اس وجہ سے ہماری توقعات ہیں کہ اپریل اور مئی کے دوران کیرتھر کے پہاڑوں، کوہ سلیمان اور سندھ/پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھوپ، گرمی، نمی کے باعث بننے والی لوکل ڈیولپمنٹ یعنی گرج چمک کے بادل بھی زیادہ بنیں گے۔ ایسے میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، مٹی کے طوفان، ژالہ باری کے واقعات رونما ہوں گے۔ 


عموماً بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سمندری طوفان اور ٹراپیکل سرگرمیوں کا سیزن مئی سے شروع ہوتا ہے مگر اس بار امکانات ہیں کہ اپریل اور مئی میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال گہری نیند سے جاگے گیں اور ٹراپیکل سرگرمیوں کا باعث بنیں گے۔ 


یہ تھی ہماری رمضان المبارک میں متوقع موسم کی پیشگوئی، اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ رحیم و کریم زات رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پاکستان میں رحمت والی بارشیں برسائے اور خشک سالی کا خاتمہ ہو جائے۔ آمین۔

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.