Type Here to Get Search Results !

سندھ سے کشمیر تک موسلادھار بارشوں، خطرناک موسم کی آمد، کسان خبردار! فصلوں کو نقصان کا خطرہ۔

 


خوشخبری! 19 مارچ سے ایک طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا اور 24 مارچ تک ملک بھر کو متاثر کرے گا، ان 6-7 روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ کے مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز تو کہیں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر خطرناک موسمی حالات جیسے آندھی، ژالہ باری، شدید گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔ 


کسان بھائی خبردار ہو جائیں کیونکہ اس موسمی حالات کے پیشِ نظر کھیتوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، اللہ پاک ملک میں خیر و عافیت والی بارشیں برسائے آمین۔ 



پنجاب میں سسٹم کے اثرات 20-24 مارچ کے دوران رہیں گے اس دوران شمالی و وسطی پنجاب اسلام آباد، راول پنڈی، تلہ گنگ، چکول، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بھکر، لیہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ساتھ میں آندھی، ژالہ باری، بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ملتان، مظفرگڑھ، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔ 



سندھ میں بھی بل آخر کافی ماہ بعد گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی امید جاگی ہے، 19-24 مارچ کے دوران طاقتور مغربی سسٹم کے زیر اثر سندھ کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں بلخصوص لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، کشمور، شھداد کوٹ، دادوش جوہی، سیہوں، نوابشاہ اور گردونواح میں گرج چمک کے بارش اور کہیں کہیں آندھی و ژالہ باری کے امکانات بنتے دکھ رہے ہیں، اسکے علاوہ اس دوران سندھ کے جنوبی علاقوں اور تھرپارکر میں بھی تھنڈرسٹورم بنیں گے۔ جہاں تک بات کراچی کی ہے تو شہر قائد میں بھی 19-20 مارچ کی دوپہر یا شام کی اوقات میں قریب شمال اور شمال مشرق میں گرج چمک کے بادل/ تھنڈرسٹورم بنیں گے جو شہر کے مضافاتی علاقوں کو متاثر کرسکتے ہیں جبکہ 22-23 مارچ کو مغربی سسٹم سے باقاعدہ بارش کے امکانات بنے تو ہیں لیکن فلہال کنفرم نہیں۔ سندھ کی حتمی پیشگوئی انشاء اللہ 19 مارچ کو شائع کریں گے۔ 



بلوچستان ایک بار پھر بارشیں دیکھنے جا رہا ہے، 19-23 مارچ کے دوران بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں بالخصوص کوئٹہ، مستونگ، زیارت، سبی، کوہلو، کلات، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کے امکانات ہیں، اسکے علاوہ صوبے کے شمال مغربی، وسطی و جنوبی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں، ژالہ باری متوقع ہیں بشنول دلبدیں، نوشکی، خاران، خاغی، خضدار، پنجگور، تربت، ھوشاب اور گردونواح! مکران کے ساحل پر اس دوران بارش کے معمولی امکانات موجود ہیں تاہم کنفرم نہیں، امکانات بڑھے تو اپڈیٹ کردی جائے گی۔ 


خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی تمام علاقوں میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش اور بلند پہاڑی سلسلوں پر برف باری متوقع ہے۔ سوات، چترال، مالم جبہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانگ، لکی مروت، سکردو، مظفر آباد، کوٹلی، بھپبر اور گردونواح میں اچھے امکانات ہیں۔ 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.