Type Here to Get Search Results !

مون سون 2021 بھی زبردست جائے گا، شدید بارشیں اور خطرناک موسم! پاک ویدر نے خوشخبری سنا دی۔

 


اسلام علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے ہم ہیں ⭐ایڈمن وسیم عباس اور ⭐ایڈمن محمد فیضان خان اور آج ہم نے مون سون 2021 بارشوں کی نوید بتانے کے لئے آپ سب کو متوجہ کیا ہے۔ 

ہر سال جون سے ستمبر کے عرصے کے دوران بارشوں اور گھٹاؤں کا سیزن مون سون پاکستان کو متاثر کرتا ہے، یہ سیزن سرف بارشیں ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لئے خوشیوں اور رحمت کا سیزن بھی ہوتا ہے خاص طور پر موسم سے پیار کرنے والے حضرات کو مون سون کی پہلی کالی گھٹا اس سے گجرنے والے بادلوں کی پہلی آواز، ان بادلوں میں چمکنے والی پہلی بجلی اور بل آخر ان کالی گھٹاؤں سے نکلی پہلی بوند کا ایسا انتظار ہوتا ہے جیسے لیلا کو مجنو کا۔ اور سچ کہیں تو ہمارے لئے تو بارش کا ہر سسٹم کسی عید سے کم نہیں ہوتا، چاہے لاہوری ہو یا کراچی والا چاہے پٹھان و یا بلوچ چاہے سندھی ہو یا کشمیری چاہے فیصل آباد کا چودھری ہو یا حیدرآباد کا سومرو، چاہے پشاور کا اچکزئی ہو یا کوئٹہ کا رِند ہر پاکستانی ہی مون سون کا شدت سے انتظار کرتا ہے۔ پاکستان کا 60 دیصد زرعی نظام بھی مون سون بارشوں پر منحصر ہے! 


پاک ویدر کی کائی سالوں سے روایت رہی کے کہ ہر سال جون میں شائع ہونے والے حتمی مون سون آوٹلوک سے پہلے غیر حتمی اور ابتدائی نظریے/تجزیے شائع کرتے ہیں، عموماً مون سون کی اپڈیٹس ہم ہر سال اپریل سے دینا شروع کرتے ہیں لیکن عوام کی پرزور فرمائش پر ہم نے سوچا کہ اس بار جنوری سے ہی آغاز کیا جائے۔ 


#مونسون_2021_پر_پہلا_ابتدائی_نظریہ: 

سن 2020 کا مون سون ہم نے دیکھا کہ ملک بھر میں اچھا گیا جبکہ جنوبی پاکستان خصوصاً #سندھ اور #بلوچستان میں ریکارڈ توڑ شدید بارشوں کا سبب بنا، مارکو، ماہی، ساگر جیسے سسٹموں نے جنوبی پاکستان کے رہائشیوں کو 1900 کی دہائی کا مون سون یاد دلایا۔ پچھلے 2 سالوں میں یعنی 2019 اور 2020 مون سون کو نیوٹرل اینسو، زیادہ تر منفی رہنے والے آوٹ گوئنگ لانگ ویو ریڈیش اور ریکارڈ توڑ پازیٹو انڈین اوشن ڈایوپول یعنی بحر ہند کے ریکارڈ توڑ گرم درجہِ حرارت اور گرینڈ سولر منیمم نے یاد گار اور تاریخی بنایا اور ہمارے لانگ رینج نظریے کے مطابق یہ پیرامیٹرز ایک بار پھر رواں سال 2021 کے مون سون میں بھی موجود ہوں گے جسکی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ یہ مون سون بھی پاکستان بھر میں زبردست جائے گا اور کم از کم پاکستان کے 50 فیصد علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا باعث بنے گا، اس سال پورے مون سون سیزن کے دوران اینسو نویٹرل اور منفی رینچ میں رہ سکتا ہے جبکہ بحر ہند کے اوپری سطح کے درجہِ حرارت مون سون کے پہلے مرحلے یعنی جون سے جولائی کے دوران معمول کے آس پاس رہیں گے جبکہ دوسرے مرحلے یعنی اگست سے ستمبر کے دوران معمول سے گرم رہنے کی توقع ہے یعنی اگر ایسا ہی ہوا تو ایک بار پھر مون سون کے دوسرا مرحلے میں پہلے مرحلے کے مقابلے زیادہ بارشیں ہوں گی اور اگست ایک بار پھر سب سے زیادہ بارشوں والا مہینہ ہوسکتا ہے۔ اس بار مون سون میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر خطرناک موسمی حالات/شدید بارشوں/بادل پھٹنے اور کہیں کہیں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات ہوں گے۔


ہماری اب تک کی توقعات کے مطابق اس سال جولائی میں بھی اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اگر پری مون سون کی بات کی جائے تو وہ بھی اس سال کافی فعال/active ہوسکتا ہے۔ پچھلے سال ہم نے دیکھا کہ پری مون سون سیزن میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں معمول سے کم طوفانی سرگرمیاں ہوئی اسکے برعکس اس بار ان دونوں سمندروں میں پچھلے سال سے زیارہ طوفانی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں۔ 


صوبہ وار نظریے کی بات کی جائے تو پنجاب خصوصاً شمال مشرقی #پنجاب میں ہمیں سن 2021 کے مون سون میں پچھلے سال کی بنثبت زیادہ بارشوں کے امکانات دکھ رہے ہیں، سندھ میں بھی رواں سال کے مون سون کے دوران اچھی بارشیں ہوں گی، جنوب مشرقی سندھ صوبے کے باقی علاقوں سے زیادہ بارشیں دیکھ سکتا ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں بشمول بلوچستان، #خیبرپختونخوا اور #کشمیر میں بھی سن 2021 کا مون سون اچھا جاتا ہوا دکھ رہا ہے۔ 


#کراچی_میں_مونسون_2021: 

سندھ کے سب سے بڑے شہر #کراچی کی بات کی جائے تو کراچی والوں کے لئے خوشخبری کیونکہ لانگ رینج پیرامیٹرز کے مطابق رواں سال مون سون میں کراچی پر سازگار ایٹموسفورک حالات کی وجہ سے اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ ایک بار پھر سب سے زیادہ بارشوں کی امید اگست کے مہینے میں کی جارہی ہے، سمندری بادلوں کی شدت بھی اس بار اچھی ہوسکتی ہے۔


مون سون 2021 پر ہمارا پہلا ابتدائی نظریہ اختتام کو پہنچا، یہ بات یاد رہے کہ یہ صرف ابتدائی نظریہ ہے حتمی پیشگوئی نہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ نظریے میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ 


ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس پوسٹ کو آگے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں شکریہ۔ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.