اسلام و علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے ہم ہیں ⭐ایڈمن وسیم عباس اور ⭐ایڈمن محمد فیضان خان۔ اور آج ہم نے آپ کو دسمبر کی ماہانہ پیشگوئی بتانے کے لئے متوجہ کیا ہے۔
اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں موسم سرما کا نومبر میں دھماکے دار آغاز ہوا ملک بھر میں اچھی بارشیں ہوئیں، کراچی نے 14 سال بعد نومبر میں اچھی بارش دیکھی اور مجموعی طور پر بیشتر علاقوں میں درجہِ حرارت اور سردی کے ریکارڈ ٹوٹے! اب باری ہے کہ دسمبر ثابت کرے کہ وہ نومبر سے بھی زیادہ دھماکے دار جائے گا۔
دسمبر کی شروعات پہلے ہفتے میں ملک بھر میں معمول سے زیادہ درجہِ حرارت، کم سردی سے ہوگی لیکن دسمبر کے وسط میں مغربی سسٹموں اور سائبیریا سے ٹھنڈی کلفی جما دینے والی ہواؤں کی وجہ سے ملک بھر میں پارہ مجموعی طور پر واپس گر جائے گا اور درجہِ حرارت معمول سے انتہائی کم جانے لگیں گے، مجموعی طور پر ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گہ خصوصاً بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت میں جہاں شدید سردی اور معمول سے انتہائی کم درجہِ حرارت متوقع ہیں۔ دسمبر کے مہینے میں ملک بھر میں 2 سردی کی لہریں متوقع ہیں جن مین سے ایک شدید/طاقتور شدت کی بھی ہوگی اور ہمارے تجزیے کے مطابق یہ طاقتور/شدید سردی کی لہر دسمبر کے تیسرے/چوتھے ہفتے میں ملک کو متاثر کرسکتی ہے۔ جہاں تک بات بارشوں کی ہے تو رواں ماہ دسمبر میں ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں۔ 3-4 مغربی سسٹم سسٹم ملک کو متاثر کریں گے جن میں سے 1-2 اچھی/طاقتور شدت کے ہوسکتے ہیں اور ایک ہی وقت میں ملک گیر بارشوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
سندھ کا موسم:
رواں سال دسمبر کے مہینے میں سندھ میں موسم اچھا رہے گا، درجہِ حرارت پورے صوبے میں معمول سے کم رہیں گے جبکہ صوبہ کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں خصوصاً کراچی میں درجہِ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کی امید ہے یعنی شدید سردی ہوگی۔ جیسا کہ ہم بتاچکے پورے ملک کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی دسمبر کے پہلے 10 روز کے دوران سردی میں ایک وقفہ آئے گا۔ بارشوں کی بات کی جائے تو دسمبر میں صوبہ بھر میں معمول یا اس سے کم بارشیں متوقع ہیں خصوصاً شمالی سندھ بشمول سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شھداد کوٹ، دادو، جوہی اور گردونواح میں اس کے برعکس صوبہ کے صوبہ کے جنوبی و مشرقی علاقوں بشمول کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں معمول کے آس پاس بارشیں متوقع ہیں یعنی یہ علاقے رواں ماہ ایک آتھ اچھی بارش دیکھ سکتے ہیں۔ صوبے کے مخلتف علاقوں میں اس بار دھند زیادہ پڑسکتی ہے۔ اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں۔
صوبے کے مخلتف شہروں میں متوقع سب سے کم سے کم/زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت کی فہرست۔
🔸Karachi: Max 20-24°C/Min 4-8°C.
🔸Hyderabad: Max 21-23°C/Min 4-6°C.
🔸Sukkur: Max 19-21°C/Min 3-5°C.
🔸Larkana: Max 19-21°C/Min 3-5°C.
🔸Nawabshah: Max 20-22°C/Min 4-6°C.
پنجاب کا موسم:
پنجاب میں بھی دسمبر کے پہلے 10 روز کے دوران سردی میں ایک معمولی سا وقفہ متوقع ہے۔ صوبہ بھر میں درجہِ حرارت پورے ماہ کے دوران معمول سے کم رہیں گے البتہ جنوبی علاقوں خصوصاً چولستاں کے صحرا میں درجہِ حرارت معمول کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔ بارشوں کی بات کی جائے تو مجموعی طور پر صوبہ بھر میں معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں۔ صوبہ کے شمالی علاقوں بشمول اسلام آباد ش راولپنڈی، چکوال، تلہ گنگ، لاہور، گجرانوالہ، سرگودھا، خوشاب اور گردونواح معمول کے مطابق یا ٹھوڑی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ صوبہ کے وسطی علاقوں بشمول فیصل آباد، ملتان، جھنگ، ساہیوال، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں معمول کے آس پاس بارشوں کی امید ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ صوبہ بھر میں سموگ کے مسائل اس بار پچھلے موسم سرماوں کے مقابلے کم ہوں گے۔ اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں۔
صوبے کے مخلتف شہروں میں متوقع سب سے کم سے کم/زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت کی فہرست۔
🔸Islamabad/Rawalpindi: Max 15-17°C/Min 0 to -4°C.
🔸Lahore: Max 17-19°C/Min 2-4°C.
🔸Multan: Max 18-20°C/Min 3-5°C.
🔸Faisalabad: Max 17-18°C/Min 3-5°C.
🔸Dera Ghazi Khan: Max 18-20°C/Min 4-6°C.
خیبرپختونخوا کا موسم:
دسمبر کے مہینے کے دوران خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر معمول سے زیادہ بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری ممکن ہے جبکہ صوبہ کے جنوبی علاقوں میں معمول کے اس پاس بارشوں کی امید ہے۔ درجہِ حرارت صوبہ بھر میں معمول سے انتہائی کم رہیں گے۔ اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں۔
صوبے کے مخلتف شہروں میں متوقع سب سے کم سے کم/زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت کی فہرست۔
🔸Peshawar: Max 17-19°C/Min 2-0°C.
🔸Mardan: Max 17-19°C/Min 2-0°C.
🔸Dera Ismail Khan: Max 18-20°C/Min 1-3°C.
🔸Sawat: Max 14-16°C/Min -2 to -4°C.
بلوچستان کا موسم:
بلوچستان کی بات کی جائے تو دسمبر کے مہینے میں صوبے بھر میں شدید سردی پڑے گی، درجہِ حرارت معمول سے انتہائی کم رہیں گے۔برف باری/ بارشیں مجموعی طور پر صوبہ بھر میں معمول کے آس پاس متوقع ہیں تاہم صوبہ کے شمالی، شمال مغربی اور کچھ جنوب مغربی علاقوں بشمول کوئٹہ، لورالائی، قلات، سبی، دلبدین، نوکنڈی، زیارت، گوادر، پسنی، تربت اور گردونواح میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں۔
صوبے کے مخلتف شہروں میں متوقع سب سے کم سے کم/زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت کی فہرست۔
Quetta 10-12C/-6 to -8C
Kalat 6-8C/-10 to -12C
Sibi 17-19C/5-3C
.Ziarat 4-6C/-14 to -16C
کشمیر اور گلگت کا موسم:
کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں دسمبر کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ دونوں بھر میں درجہِ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں۔
صوبے کے مخلتف شہروں میں متوقع سب سے کم سے کم/زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت کی فہرست۔
🔸Muzzafarabad: Max 15-17°C/Min -1 to -3°C.
🔸Srinagar: Max 12-14°C/Min -3 to -5°C.
🔸Gilgit: Max 8-10°C/Min -6 to -8°C.
🔸Skardu: Max 2-0°C/Min -14 to -16°C.
یہ تھی ہماری دسمبر کی ملک گیر ماہانہ پیشگوئی! ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس پوسٹ کو آگے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں شکریہ!