Type Here to Get Search Results !

پاکستان میں شدید سردی کی لہر کا آغاز ہوگیا! ریکارڈ توڑ درجہِ حرارت متوقع۔

 


اسلام علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے ہم ہیں ایڈمن وسیم عباس اور ایڈمن محمد فیضان خان اور آج ہم نے آپ کو پاکستان بھر میں متوقع زبردست اور طویل سردی کی لہر کی تفصیلات بتانے کے لئے متوجہ کیا ہے۔ 


ایک طاقتور شدت کا مغربی سسٹم جاڑا ملک کو متاثر کر رہا ہے اور کل تک یہ پاکستان سے رخصت ہو جائے گا، اس سسٹم کے زیر اثر 13 دسمبر سے ایک شدید شدت اور طویل دورانیے کی سردی کی لہر پاکستان بھر کو 13 دسمبر سے 22 دسمبر کے دوران متاثر کرے گی۔ اس دوران مجموعی طور پر ملک بھر کے مخلتف علاقوں میں درجہِ حرارت 5-8 ڈگری معمول سے گر جائیں گے جبکہ کچھ علاقوں کے دسمبر کے ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔ 


عوام سے گزارش ہے کہ اس سردی کی شدید لہر کے پیش نظر، سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گرم کپڑے پہنیں، گرم تاثیر کے مشروبات پئیں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہ بات ہم جانتے ہیں کہ کورونا وائرس ٹھنڈے درجہِ حرارت پر زیادہ پھیلتا ہے۔ صاحب حیثیت افراد سے گزارش ہے کہ غریب اور کم حیثیت والے افراد کی امداد ضرور کریں اور جانوروں کا بھی خیال کریں۔ 


سندھ_میں_شدید_سردی: 

13-22 دسمبر کے دوران یہ شدید سردی کی لہر سندھ کو جمائے گی، اس دوران سکھر اور لاڑکانہ میں کم سے کم درجہِ حرارت 2-4 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 18-20 ڈگری، دادو میں کم سے کم 2-4 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 19-21 ڈگری، نوابشاھ میں کم سے کم درجہِ حرارت 3-5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 20-22 ڈگری، حیدرآباد میں کم سے کم درجہِ حرارت 4-6 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 21-23 ڈگری، تھرپارکر اور مٹھی میں کم سے کم درجہِ حرارت 2-4 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت 22-24 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجانا متوقع ہے۔ 


سندھ کے سب سے بڑے شہر #کراچی کی بات کی جائے تو کراچی میں بھی سردی کی لہر 13 دسمبر سے متاثر کرے گی اور کم از کم 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس طویل دورانیے کے دوران کراچی کا کم سے کم درجہِ حرارت 4-7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجانے کی امید ہے، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت 21-23 ڈگری تک گرجانا متوقع ہے۔ عموماً اتنے کم درجہِ حرارت آج کل کراچی جنوری کے مہینے میں بھی مشکل سے دیکھتا ہے اور دسمبر میں اتنے کم درجہِ حرارت جانا انتہائی غیر معمولی اور تاریخی ہوگا۔ 


پنجاب_میں_شدید_سردی: 

13-22 دسمبر کے دوران متاثر کرنے والی اس شدید سردی کی لہر کے باعث پنجاب کے بڑے شہروں میں درجہِ حرارت یہ رہیں گے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کم سے کم درجہِ حرارت 01 سے منفی 1- ڈگری، جبکہ زیادہ سے زیادہ 14-16 ڈگری، #لاہور میں کم سے کم درجہِ حرارت 3-1 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 15-17 ڈگڑی، فیصل آباد میں کم سے کم درجہِ حرارت 3-1 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 16-18 ڈگری، ملتان میں کم سے کم درجہِ حرارت 4-2 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17-19 ڈگری، ڈیرہ غازی خان میں کم سے کم درجہِ حرارت 4-2 ڈگری، جبکہ زیادہ سے زیادہ 16-18 ڈگری اور بہاولپور میں کم سے کم درجہِ حرارت 4-2 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 18-20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجانا متوقع ہے۔ 


اس دوران پنجاب کے مخلتف علاقوں میں درجہِ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنا بھی ممکن ہے۔ 


بلوچستان_میں_شدید_سردی: 

اس سردی کی لہر سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا جہاں مختلف علاقوں میں درجہِ حرارت معمول سے 8-10 ڈگری کم بھی گرسکتے ہیں اور مخلتف علاقوں کے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔ اس دوران #کوئٹہ میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 10 سے منفی 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 4-6 ڈگری، قلات میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 11 سے منفی 13 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 4-6 ڈگری، سبی میں کم سے کم درجہِ حرارت 3-1 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17-19 ڈگری، تربت میں کم سے کم درجہِ 7-9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 22-24 ڈگری، گوادر میں کم سے کم درجہِ حرارت 12-14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت 23-25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجانا متوقع ہے۔ 


خیبرپختونخوا_میں_شدید_سردی: 

خیبرپختونخوا میں 13-22 دسمبر کے دوران شدید سردی کی لہر متاثر کرے گی اس دوران بڑے شہروں میں یہ درجہِ حرارت متوقع ہیں۔ #پشاور اور کوہاٹ میں کم سے کم درجہِ حرارت 2-0 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 14-16 ڈگری، مردان میں کم سے کم درجہِ حرارت 2-0 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 15-17 ڈگری، ڈیرہ اسماعیل خان میں کم سے کم درجہِ حرارت 5-0 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 15-19، سوات میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 13 سے منفی 15 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ منفی 5 سے منفی 7 ڈگری اور چترال میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 8 سے منفی 10 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت 3-1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجانا متوقع ہے۔ چند ایک مقامات کے ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔ 


کشمیر_گلگت_میں_شدید_سردی: 

کشمیر اور گلگت بلتستان بھی اس سردی کی لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ سکردو میں کم سے کم درجہِ حرارت درجہِ حرارت منفی 13 سے منفی 18 ڈگری، اور زیادہ سے زیادہ منفی 6 سے منفی 8 ڈگری، گلفت میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 9 سے منفی 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 2-0 ڈگری، مظفرآباد میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 1 سے منفی 3 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 11-13 ڈگری، کوٹلی میں کم سے کم درجہِ حرارت 01 سے منفی 1 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 13-15 ڈگری، بھمبر میں کم سے کم درجہِ حرارت 3-1 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 16-18 ڈگری اور سرینگر میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 7 سے منفی 10 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت 4-2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانا متوقع ہے۔ اس دوران مخلتف علاقوں کے ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔ 


دسمبر کے چوتھے ہفتے کے دوران ایک اور طاقتور شدت کا مغربی سسٹم ملک کو متاثر کر سکتا ہے اور ہمارے اب تک کے تجزیے کے مطابق وہ سسٹم بھی ایک اور طاقتور یا شدید سردی کی لہر کا باعث بنے گا، مزید تفصیلات انشاء اللہ آنے والے دنوں میں شائع کریں گے۔ 


ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس پوسٹ کو آگے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں شکریہ۔ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.