Type Here to Get Search Results !

پاکستان میں رواں سال شدید اور ریکارڈ توڑ موسم سرما متوقع!

 


انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم! 35-40 دنوں کی محنت اور کئی مہینوں سے جاری تجزیہ کے بعد گرینڈ ویدر الائنس جدید گرافکس کے ساتھ پاکستان کا سب سے معتبر موسم سرما کا آوٹلوک لایا ہے۔

موسم سرما کی یہ تفصیلی پیشگوئی ہمارے 20 سے زائد ماہرین موسمیات کے تجزیوں کا نچوڑ ہے۔ سب سے پہلے تو ہم علی زوہیر نایانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس آوٹلوک کو شرف بخشتے ہوئے بہترین اور جدید گرافکس تیار کی اسکے علاوہ ہمارے ماہرین موسمیات ⭐وسیم عباس، ⭐محمد فیضان، ⭐سعد رفیق، ⭐یاسر عمر، ⭐رضا اشواق، ⭐دانش بیگ، ⭐محمد عبداللہ، ⭐علی طارق، ⭐وسیم لغاری، ⭐محمد حسیب، ⭐انصر ہاشمی، ⭐فائق سلیم، ⭐سید عاقب علی، ⭐ملک عرفان، ⭐فیصل برغاری، ⭐حسان یوسف، ⭐مرزا کومیت، ⭐سید زیشان اور ⭐اویس حیدر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پاکستان میں موسم_سرما کا آغاز ہوگیا ہے، یہ بات تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ہم کافی مہینوں پہلے سے بولتے آئے ہیں کہ رواں سال کے موسم سرما سرد ترین اور شدید ہوں گے اور اسکی ایک بڑی وجہ گرینڈ_سولر_منیمم اور لا-نینا ہے۔ پاکستان میں اس بار 2020-21 کے موسم سرما معمول سے دگنے تگنے سرد ہوں گے، کچھ علاقوں میں تاریخی ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔ درجہِ حرارت کی بات کی جائے تو درجہِ حرارت مجموعی طور پر پورے ملک میں ہی معمول سے کم رہیں گے جیسا کہ آپ میپ نمبر 01 میں دیکھ سکتے ہیں لیکن ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہِ حرارت معمول سے کافی کم رہنے کی امید ہے۔ بارشوں کی بات کی جائے تو ویسے تو لا-نینا عموماً ٹھنڈا اور خشک موسم لاتا ہے البتہ ہمارے تجزیے کے مطابق اچھے مغربی سسٹم ملک کو متاثر کریں گے اور مجموعی طور پر ملک میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔ پاکستان میں سردیوں کا آغاز نومبر کے درمیانی ہفتے اور اختتام فروری کے آخری ہفتے میں ہوتا ہے۔

آیئے اب چلتے ہیں صوبہ وار موسم سرما کی پیشگوئی کی جانب:


:سندھ میں موسم سرما:

سن 2020 کے شدید اور تاریخی مون_سون کے بعد اب موسم سرما بھی شدید آرہے ہیں۔ اس بار موسم سرما کے دوران سندھ بھر میں کڑاکے کی سردی پڑے گی، درجہِ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کی امید ہے۔ ہمارے تجزیے کے مطابق سندھ کو رواں سردیوں میں 4-5 سردی کی لہریں متاثر کریں گی جن میں سے 1-2 طاقتور یا شدید شدت کی ہوسکتی ہیں۔

◾ بارشوں کی بات کی جائے تو رواں موسم سرما کے دوران سندھ میں ہمارے تجزیے کے مطابق معمول کے اس پاس اچھی بارشیں متوقع ہیں، خصوصاً جنوبی اور ساحلی علاقوں بشمول کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، بدین، میرپور خاص، تھرپارکر میں، جبکہ شمالی اور وسطی علاقوں بشمول لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شھداد کوٹ، دادو، نوابشاھ، سکرنڈ اور گردونواح میں اس دوران معمول کے آس پاس یا تھوڑی کم بارشوں کی توقع ہے۔ اس دوران سندھ کو 3-4 مغربی سسٹم متاثر کریں گے۔

کراچی میں رواں موسم سرما کے دوران کم سے کم درجہِ حرارت 4-6 ڈگری سینٹی گریڈ، حیدرآباد میں 3-5 ڈگری، نوابشاھ میں 2-4 ڈگری جبکہ لاڑکانہ اور سکھر میں 1-3 ڈگری اور مٹھی/تھرپارکر میں درجہِ حرارت 0-2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجانے کی امید ہے۔


بلوچستان میں موسم سرما: 

بلوچستان میں رواں موسم سرما کے دوران درجہِ حرارت معمول سے انتہائی کم رہیں گے، مخلتف علاقوں میں درجہِ حرارت کے ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔ ہمارے تجزیے کے مطابق بلوچستان کو اس دوران 5-6 سردی کی لہریں متاثر کریں گی جن میں سے 2-3 طاقتور/شدید ہوسکتی ہیں۔

بارشوں اور برف باری کی بات کی جائے تو اس بار موسم سرما میں بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول کے آس پاس بارشیں/برف باری متوقع ہیں خصوصاً شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بشمول خضدار، سبی، کوہلو، سوئی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، آواران، تربت، گوادر، اورماڑہ اور گردونواح میں! ہمارے تجزیے کے مطابق بلوچستان کو اس دوران 5-6 مغربی سسٹم متاثر کریں گے جن میں سے 2-3 اچھی شدت کے ہوسکتے ہیں۔ شمال مغربی بلوچستان بشمول کوئٹہ، کچلک، نوشکی، خاران، دلبدین اور گردونواح میں معمول سے تھوڑی کم بارشیں متوقع ہیں۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 10-12 ڈگری، قلات میں منفی 14-16 ڈگری جبکہ گوادر میں 8-6 ڈگری تک جانے کی امید ہے۔


پنجاب میں موسم سرما: 

پنجاب بھر میں موسم سرما کے دوران درجہِ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ چند ایک علاقوں میں ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں! ہمارے تجزیے کے مطابق پنجاب کو 5-6 سردیوں کی لہریں متاثر کریں گی جن میں سے 2-3 طاقتور شدت کی ہوسکتی ہیں۔

بارشوں/برف باری کی بات کی جائے تو اس بار موسم سرما میں پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں جبکہ کوہ سلیمان کے پہاڑوں، شمال مغربی اور مشرقی پنجاب بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، قصور، بہاولنگر، حاصل پور، ساہیوال اور گردونواح میں معمول کے آس پاس بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب کو 5-6 مغربی سسٹم متاثر کریں گے۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 2-6 ڈگری، راولپنڈی میں منفی 0 سے منفی 2 ڈگری، لاہور میں 2 سے منفی 0 ڈگری، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں 02 سے منفی 00 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کی امید ہے۔


خیبرپختونخوا اور گلگت میں موسم سرما:

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں اس موسم سرما کے دوران درجہِ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ چند ایک مقامات کے ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتے ہیں، ہمارے تجزیے کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کو 6-7 سردی کی لہریں متاثر کریں گی جن میں 2-3 طاقتور یا شدید شدت کی ہوسکتی ہیں۔

بارشوں اور برف باری کی بات کی جائے تو دونوں صوبوں میں معمول کے مطابق یا کہیں کہیں معمول سے زیادہ برف باری/بارشیں متوقع ہیں، خصوصاً شمالی علاقوں میں۔ دونوں صوبوں کو اس دوران 7-8 مغربی سسٹم متاثر کریں گے۔

پشاور میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 00 سے منفی 02 ڈگری، مردان، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان 00 سے 2 ڈگری جانے کی امید ہے جبکہ چترال میں منفی 14-16 ڈگری اور سکردو میں منفی 16-18 ڈگری سینٹی گریڈ تک۔


کشمیر میں موسم سرما:

کشمیر میں موسم سرما کے دوران تمام علاقوں میں درجہِ حرارت معمول سے کم رہیں گے، صوبے کو 7-8 سردی کی لہریں متاثر کریں گی۔

صوبہ میں معمول کے مطابق برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔ صوبہ کے شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں اور برف باری ہو سکتی ہیں۔ 7-8 مغربی سسٹم متاثر کریں گے۔

سری نگر میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 15-17 ڈگری جبکہ مظفر آباد میں منفی 2-4 ڈگری سینٹی گریڈ، کوٹلی میں منفی 1-2 جبکہ بھمبر میں 2 سے منفی 00 ڈگری جانے کی امید ہے۔


خالصتان میں موسم سرما:

خالصتان میں موسم سرما کے دوران درجہِ حرارت معمول سے کم رہیں گے جبکہ جنوبی علاقوں میں معمول کے آس پاس رہنے کی امید ہے، 5-6 سردی کی لہریں متاثر کریں گی۔

خالصتان میں معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں، 5-6 مغربی سسٹم متاثر کریں گے۔

لڈھیانہ میں کم سے کم درجہِ حرارت 00 سے منفی 2 ڈگری جبکہ امرتسر میں 1 سے منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی امید ہے۔

یہ تھی ہماری اب تک کی موسم سرما کی تفصیلی پیشگوئی! ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس پیشگوئی کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے شکریہ!

HELP US A LITTLE BY SHARING THIS OUTLOOK!

#winter2020 #winter #snow #snowfall #cold #coldweather #WinterOutlook2020


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.