شہر کراچی کی بات کریں تو سندھ کے سب سے بڑے شہر میں بھی دسمبر کے پہلے 7 روز کے دوران موسم سرما میں ایک وقفہ متوقع ہے اس دوران شہر کے درجہِ حرارت معمول سے ۱-۳ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوں گے اور دن کے اوقات میں ہلکی گرمی محسوس ہوسکتی ہے۔
دسمبر کے مہینے میں کراچی میں دن کا اوسطاً درجہِ حرارت 28.7 ڈگری ہے جبکہ اس دوران دن کا درجہِ حرارت 30-32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا جبکہ دسمبر کا اوسطاً کم سے کم درجہِ حرارت 12.7 ڈگری ہے جبکہ اس دوران شہر کا رات کا درجہِ حرارت 14-18 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
دسمبر کے دوسرے ہفتے سے مغربی سسٹم واپس پاکستان کا رخ کریں گے، دسمبر کا پہلا مغربی سسٹم 4 دسمبر سے ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا وہ کمزوڑ شدت کا ہوگا اسکے بعد 7 دسمبر کے آس پاس ایک اور اس سے بہتر شدت کا مغربی سسٹم متوقع ہے۔ مجموعی طور پر اچھی شدت کے مغربی سسٹم دسمبر کے دوسرے سے چوتھے ہفتے کے دوران ملک بھر کو متاثر کریں گے اور گوادر سے سری نگر تک بارشوں کا باعث بنیں گے ممکنہ طور پر کراچی بھی اس دوران ایک آتھ بارش دیکھ سکتا یے۔ سردی کی لہریں بھی دسمبر کے دوسرے ہفتے سے واپس آنا شروع ہو جائیں گی۔