سندھ والے تیار ہو جائیں کیونکہ پچھلے 30 سالوں کے سب سے لمبا و طویل ترین مون سون سپیل میں سے ایک سسٹم ساگر/Sagar سندھ کو متاثر کرنے کو ہے تیار۔ اس سسٹم کے اثرات Trough/UAC کی طور پر 14 اگست سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گے اور پھر 18-20 اگست کے درمیان ایک ہوا کا طاقتور کم دباؤ ساتھ میں سندھ کو متاثر کرے گا جسکے اثرات 22 اگست تک رہیں گے۔ اور یوں یہ سپیل 7-10 دن چل سکتا ہے۔ آخری بار اتینا طویل اور لمبا سپیل سندھ میں سن 1994 اور 2017 میں آیا تھا۔
شدت کے حوالے سے اس سپیل کی شروعات کمزور سے درمیانی شدت ہوگی جو آگے جاکر شدت اختیار کر جائے گا۔ ساگر کے زیر اثر 14-22 اگست کے دوران وقفے وقفے سے سندھ کے مخلتف علاقوں بشمول کراچی، ٹھٹھہ،بدین، تھرپارکر، میرپور خاص، نوابشاھ، دادو، مورو، جوہی، لاڑکانہ، شھداد کوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں