شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ ساحل پٹی پر مون سون کرنٹس موجود ہیں جس کی وجہ سے جنوب مشرقی سندھ اور اس کے آس پاس کہ علاقےمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی سندھ میں کہیں کہیں بارش برسانے والے بادل بننے کی امید کی جاسکتی ہے۔ اگر بات کی جائے کہ کون کون سے علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے تو ان میں تھرپارکر ،عمرکوٹ، بدین ، میر پور خاص اور اس کے گرد نواح کے علاقے شامل ہیں۔
حیدرآباد اور نوری آباد کے آس پاس بھی بادل بننے کی امید ہے تاہم کراچی شہر میں تیز بارش ہونے کا آئندہ دو سے تین روز تک کوئی امکان نہیں۔ رات اور صبح کے وقت کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ دن کے آغاز میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت موجودہ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوگا۔
سندھ میں اگلا مون سون اسپیل کب آئے گا اور کراچی میں اس سے کب بارش ہوگی اس حوالے سے آپ ہمارے ساتھ جڑے رہیے اور مزید تفصیلات جاننے کے لئے ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں۔
This comment has been removed by the author.
ReplyDelete