خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا شدیدکم دباؤ اس وقت راجستان کے مغرب میں موجود ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ آج دوپہر/شام سے سندھ کے مختلف علاقوں میں خصوصاً جنوب مشرقی سندھ میں اپنا اثر دکھانے لگے گا۔
اس نئے اسپیل کی وجہ سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے. تھرپارکر اور بدین کے تمام علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، میر پور خاص ، عمرکوٹ ، سانگھڑ ، سکھر ، لاڑکانہ ، ٹھٹھہ، دادو ، شہید بینظیرآباد ، حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع آج اور کل سے تین دن تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں. اس بار حیدرآباد والے بھی بارش میں انجوائے کریں گے
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی
سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بات کی جائے تو شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز اور مخلتف علاقوں میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آج شام سے لے کر اگلے 3دن تک یعنی پیر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات موجود ہیں۔
لیکن مون سون ہواؤں کی وجہ سے کراچی شہر میں بدھ تک امکانات موجود ہیں۔ کچھ علاقوں میں تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی ہے
Nice weather
ReplyDelete