آخر کار وہ وقت آگیا جسکا تھا سب کو بے صبری سے انتظار! پری مون سون بارشیں جون میں ملک بھر میں جل تھل کریں گی۔ Grand Weather Alliance آپ سب کے لئے پاکستان کی سب سے جدید ترین اور معتبر جون کے موسم کی پیشگوئی لایا ہے جو ہم نے اپنے ممبران کے زاتی تجزیے، نظریے اور ہمارے خریدے ہوئے دنیا کے سب سے جدید ترین موسمی ماڈل Rapid Ecmwf کی مدد سے بنائی ہے۔
جون کے مہینے میں مجموعی طور پر ملک بھر میں درجہِ حرارت معمول سے تھوڑے زیادہ رہیں گے، جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں درجہِ حرارت معمول سے کچھ کم رہیں گے۔ 2-3 گرمی کی لہریں متاثر کرسکتی ہیں۔ جہاں تک بارشوں کی بات ہے تو ملک بھر میں جون کے مہینے میں بارشیں مجموعی طور پر معمول کے مطابق یا اسکے آس پاس ہونے کی امید ہے، 3-4 مغربی سسٹم پاکستان کو متاثر کریں گے اور یہ تمام مغربی سسٹم پری مون سون ہواؤں کے ساتھ ملاپ کرکے ملک کے مخلتف علاقوں میں بارش اور کہیں کہیں خطرناک موسمی حالات جیسے شدید گرج چمک، طوفانی بارش، زبردست آندھی، ژالہ باری کا باعث بنیں گے۔ بارشوں کی وجہ سے شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔
تو آیئے چلتے ہیں پیارے پیارے سندھ کی پیشگوئی کی طرف، اللہ پاک کا سندھ والوں پر خاص کرم ہوگا کیونکہ اس بار کراچی سے لاڑکانہ تک سندھ میں پری مون سون بارشوں کے امکانات بن گئے ہیں۔ جہاں تک درجہِ حرارت کی بات ہے تو سندھ بھر میں درجہِ حرارت جون کے مہینے میں معمول سے 1 ڈگری زیادہ رہنے کی امید ہے جبکہ 1-3 گرمی کی لہریں بھی متاثر کرسکتی ہیں۔ گرمی کی لہر کے دوران شمالی سندھ میں درجہِ حرارت 47 ڈگری، وسطی اور مشرقی سندھ میں درجہِ حرارت 45 ڈگری جبکہ جنوبی سندھ میں درجہِ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
جہاں تک بارشوں کی بات ہے تو سندھ بھر میں بارشیں معمول کے آس پاس ہونے کی امید ہے، سندھ کے شمالی اور وسطی علاقوں بشمول جیکب آباد، شکارپور، ڈھڑکی، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، قمبر، شھداد کوٹ، دادو، جوہی، سیہون نواب شاہ اور گردونواح میں کہیں تو معمول سے کم اور کہیں معمول سے زیادہ بارش ہو جانے کی امید ہے۔ جنوبی اور جنوب مشرقی سندھ بشمول #کراچی، #حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، کھپرو، عمرکوٹ اور گردونواح میں کہیں تو معمول کے مطابق اور کہیں معمول سے زیادہ بارشیں ہو جانے کی امید ہے۔
مجموعی طور پر سندھ میں 2-3 پری مون سون کے سسٹم آسکتے ہیں، پری مون سون بارشوں کے زیادہ امکانات جون کے درمیانی اور آخری دنوں میں ہیں گویا سمندری طوفان متاثر کرنے کے امکانات ویسے تو کم ہیں لیکن اگر سمندری طوفان متاثر کرتا ہے تو جون کے پہلے ہفتے میں بھی بارشوں ہوسکتی ہیں۔ سندھ کے مخلتف علاقوں میں اس دوران خطرناک موسمی حالات جیسے آندھی، ژالہ باری کا خدشہ بھی ہوگا خصوصاً شمالی علاقوں میں۔
سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اس بار جون میں موسم انتہائی خوشگوار رہے گا، درجہِ حرارت معمول کے مطابق تو رہیں گے ہی لیکن اسکے ساتھ ساتھ 1 گرمی کی لہر آنے کے امکانات بھی ہوں گے، اس بار جون کے مہینے میں سمندری بادلوں کا سلسلہ معمول سے کافی طاقتور رہے گا تو ہم صبح اور رات کے اوقات میں خاص طور پر ان بادلوں سے بوندا باندی یا ہلکی بارش دیکھ سکتے ہیں خاص طور پر جون کے شروعاتی دو ہفتوں میں۔ پری مون سون کا ایک سسٹم انشاء اللہ کراچی کو بھی جون میں لازمی متاثر کرے گا اور تیز بارش کا باعث بنے گا، تاریخ کا فلہال کنفرم نہیں ہے۔
جون کے موسم کی یہ پیشگوئی ہمارے GWA کے ان محترم ممبران کے تجزیے اور نظریئے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔